نوشہرہ کینٹ،پویس اور حساس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریش ،

پبی،جلوزئی،اکبرپورہ اور پشتون گڑھی سے66 افغان غیرقانونی رہائشیوں سمیت 88 ملزمان گرفتار

بدھ 14 جنوری 2015 23:09

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) نوشہرہ پویس اورحساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریش کرتے ہوئے پبی،جلوزئی،اکبرپورہ اور پشتون گڑھی سے 66 افغان غیرقانونی رہائشیوں سمیت 88 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پبی سرکل عدنان اعظم کی سربراہی میں پولیس ائلیٹ فورس ،خواتین پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

سرچ آپریشن بدھ کی علی الصبح شروع ہوا جو کہ جمعرات کی شب تک جاری رہا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ پولیس نے تھانہ پبی کے علاقوں پشتون گڑھی،تاروجبہ،علی بیگ،پبی بازار،ڈاگ اسماعیل خیل،صالح خانہ،کوٹلی کلاں اور بٹی کورونہ میں سرچ اپریشن کرتے ہوئے ۶۶ افغان غیر قانونی رہایشوں سمیت ۸۸ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پویس کے مطابق ملزمان کو حراست میں لیکر اس کو احساس ادارے اور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے افیسران تفتیش کررہے ہیں ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اورعدالت میں پیش کیاجائیں گا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی پبی سرکل عدنان اعظم کی سربراہی میں پولیس ائلیٹ فورس ،خواتین پولیس اور احساس ادارے کے اہلکاروں نے سرچ اپریشن میں حصہ لیا۔