دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا‘ دہشت گردی کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لائینگے ، ناصر خان درانی،

صوبے میں تمام سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں‘ طلباء کا جوش و جذبہ دیکھ کر بے بے انتہاء خوشی ہوئی،عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے، آئی جی خیبر پختونخواہ کی آرمی پبلک سکول دورہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

بدھ 14 جنوری 2015 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا‘ دہشت گردی کیخلاف تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘ صوبے میں تمام سکولوں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں‘ طلباء کا جوش و جذبہ دیکھ کر بے بے انتہاء خوشی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی خیبر پختونخواہ نے بدھ کے روز آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے تمام طلباء کے حوصلے بلند ہیں۔ دہشت گردی کیخلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ ہماری جنگ ہے۔ یہ جنگ کسی دوسرے پر ڈالنے سے ہم ہار جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال سے صوبہ خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے 1200 جوان شہید ہوگئے اس کے باوجود پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف بچوں کو تیار رہنا ہوگا اور اپنے گلی محلوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھیں تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ ناصر خان درانی نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی سکیورٹی بہتر ہے اور صوبہ بھر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں متعدد سکول ایسے ہیں جن کے پاس سکیورٹی کے وسائل نہیں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی کے پی کے کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول حملے کی رپورٹ حساس معاملہ ہے اس بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے۔۔

متعلقہ عنوان :