ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرجانے کا خدشہ
پی ایس او نے 1300میگاواٹ کے قریب بجلی بنانیوالے پلانٹ حبکو کو فرنس آئل کی سپلائی روک دی
بدھ 14 جنوری 2015 17:49
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرجانے کا خدشہ ہے،پی ایس او نے 1300 میگاواٹ کے قریب بجلی بنانے والے پلانٹ حبکو کو فرنس آئل کی سپلائی روک دی ۔
(جاری ہے)
پورٹ قاسم پر پی ایس او کے آئل ٹرمینل ذوالفقار آباد پر تیل کا زخیرہ ختم ہونے کے بعد کمپنی کی جانب سے حبکو پاور پلانٹ کو فرنس آئل کی سپلائی بند ہوچکی ہے ذرائع کے مطابق حبکو کے پاس اب صرف 4 سے 5 روز تک کا ایندھن کا زخیرہ رہ گیا ہے اور انتظامیہ نے 4 میں سے ایک بجلی کی پیداوار کا یونٹ بند کردیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا کے پی ایس او مالی مشکلات کے باعث دسمبر سے اب تک فرنس آئل کا ایک بھی جہاز امپورٹ نہیں کرسکی ہے،جس کے باعث اب کمپنی کے پاس ایندھن کا ذخیرہ 63 ہزار ٹن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔حکام کے مطابق پی ایس او کو مختلف اداروں سے 230 ارب روپے کی وصولیاں کرنی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.