وزیراعلیٰ پرویزخٹک گالیاں دینے پر معافی مانگیں؛مظاہرین کا مطالبہ

بدھ 14 جنوری 2015 14:31

وزیراعلیٰ پرویزخٹک گالیاں دینے پر معافی مانگیں؛مظاہرین کا مطالبہ

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء)آرمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین نے گالیاں دینے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز عمران خان آرمی پبلک سکول پہنچے تو شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور مظاہرین کی جھڑپ ہوئی ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے ہمیں دھکے دیئے اور گالیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعہ کا نوٹس لیں اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک گالیاں دینے پر معافی مانگیں۔