مظاہرین کا شہدا سے کوئی تعلق نہیں ، یہ ن لیگ اور اے این پی کا ڈرامہ تھا :مشتاق غنی

بدھ 14 جنوری 2015 13:46

مظاہرین کا شہدا سے کوئی تعلق نہیں ، یہ ن لیگ اور اے این پی کا ڈرامہ تھا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) صوبائی وزیراطلاعات خیبر پختون خواہ مشتاق غنی نے کہاہے کہ احتجاج کرنے والوں کا شہدا سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ فورم سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنایا گیاہے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کرنے والوں میں سے کوئی بھی شہدا کے لواحقین نہیں تھے بلکہ یہ فورم ن لیگ اور اے این پی کی جانب سے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھاکہ میڈیا پر جو منظر کشی کی جا رہی ہے دراصل حقیقت کے بالکل برعکس ہے کیونکہ عمران خا ن کی سکول آمد پر بچوں نے عمران خا ن کا والہانہ استقبال کیا اور جو سکول کے باہر سیاسی کارکن مظاہر کر رہے ہیں یہ ایے این پی اوردیگر سیاسی جماعتوں کی تحریک انصاف کے کیخلاف ساز ش ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف شہید ہونے والے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان بھی ان سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے وہا ںگئے تھے جہاں تک سوال ہے کہ انہوں نے پشاور آنے میں دیر کیوں کی وہ اس وجہ سے ہوئی کہ جس دن عمران خا ن صاحب نے پشاور سکول جاناتھا اس دن آرمی کی تقریب رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے عمران خان کو دورہ ملتوی کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :