8 سالہ عقیدت کے خط پر وزیراعظم کا جواب

بدھ 14 جنوری 2015 11:37

8 سالہ عقیدت کے خط پر وزیراعظم کا جواب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) لاہور کی اٹھ سالہ بچی نے وزیراعظم نواز شریف کو ایک خط کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ دہشت گردوں نے گزشتہ سال سولہ دسمبر میں پشاور کے ایک آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 132 بچوں سمیت 140 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا۔ اس سانحہ نے جہاں ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھا ہیں معصوم بچے بھی اس کی شدت سے دور نہیں رہ سکے۔

لاہور کی آٹھ سالہ عقیدت نے وزیراعظم نواز شریف کو خط کے ذریعے ملک کو قائداعظم کا پُرامن پاکستان بنانے کا مطالبہ کیا۔ عقیدت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اسے میڈل سے نوازنے کا اعلان اور اس بات عہد کیا ہے کہ وہ ملک کو قائد اعظم کا پُرامن پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

عقیدت نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 'ہم ایک بہادر قوم ہیں اور ہم ان دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

' اس کے علاوہ عقیدت کے بھائی موارخ احمد نے بھی سرحد پر پاک بھارت کشیدگی کم کروانے کے لئے اقوام متحدہ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس کے جواب میں سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس حوالے سے اپنے بھرپور کردار کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چھوٹے ضرور ہیں لیکن پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :