شادی ہال بھی محفوظ نہ رہے،شادباغ میں شادی ہال کی چھت گرنے سے دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بیس افراد زخمی

بدھ 14 جنوری 2015 11:23

شادی ہال بھی محفوظ نہ رہے،شادباغ میں شادی ہال کی چھت گرنے سے دلہن سمیت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) شادباغ میں شادی ہال کی چھت گرنے سے دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں واقع ایک شادی ہا ل میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے لوگوں میں بد قسمت دلہن کا دولہا بھی شامل تھا۔ ریسکیو عملے نے فوری طور پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اسپتال انتظامیہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :