اسلام آباد ، داخلی وخارجی راستوں پر 150سے زائد پولیس چیک پوسٹوں کے باوجود جعلی ناکے لگا کر لوٹنے والوں کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہ بنائی جاسکی،

تھانہ نیلور کی حدود میں چند نامعلوم افراد نے جعلی ناکہ لگا کر دس سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا ،شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی ،موبائل ،لیب ٹاپ سمیت دیگر اشیاء سے محروم

منگل 13 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) اسلام آباد میں داخلی اور خارجی راستوں پر 150سے زائد پولیس چیک پوسٹوں کے باوجود جعلی ناکے لگاکر لوٹنے والوں کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہ بنائی جاسکی،تھانہ نیلور کی حدود میں چند نامعلوم افراد نے جعلی ناکہ لگا کر دس سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا جس کے باعث شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی ،موبائل ،لیب ٹاپ سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے،جعلی ناکوں پر چکنگ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں ایس ایس پی آپریشن آپریٹر ۔

آن لائن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخلی اور خارجی راستوں پر 150سے زائد پولیس چیک پوسٹوں کے باوجود جعلی ناکے لگاکر لوٹنے والوں کے حوالے سے تاحال کوئی حکمت عملی اور چکنگ کو ئی موثر انتظام نہ بنایا جاسکاہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے دیہی علاقو ں اور سنسان سڑکوں پر پولیس وردی اور جعلی ناکے لگا کر لوٹنے والوں نے گزشتہ روز تھانہ نیلور کی حدود میں چند نامعلوم افراد نے جعلی ناکہ لگا کر دس سے زائد گاڑیوں کو لوٹ لیا ۔

جس کے باعث شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی ،موبائل ،لیب ٹاپ سمیت دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اس دوران تھانہ نیلور پولیس مکمل طور پر سوئی رہی اور لوٹے گئے شہریوں کی جانب سے متعدد بار تھانے میں فون کے باوجود نہ تو پولیس موقع پر پہنچ سکی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔شہریوں کا آن لائن سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لے اور اگر پولیس سینکڑوں ناکوں کے باوجود امن وامان فراہم کرنے میں ناکام ہے تو شہریوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے جبکہ گزشتہ رات ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے اس امر کی وضاحت طلب کی جائے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد کے مضافات میں جعلی ناکے لگا کر لوٹنے والوں کے لیے تھانہ سہالہ ،تھانہ ترنول اور تھانہ لوئی بھیر میں ایسے واقعات معمول کا حصہ ہیں ۔دوسری ایس ایس پی آپریشن کااضافی چارج سمبھالنے والے میر ویس سےآن لائن نے رابطہ پر اپنے موقف میں آپریٹر نے کہا کہ جعلی ناکوں پر چکنگ کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں صاحب میٹنگ میں ہیں ۔