ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانے میں گستاخانہ لٹریچر اور تقریروں کا اہم کردار ہے،مولانا محمد رمضان مینگل

منگل 13 جنوری 2015 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)اہلسنت والجماعت کے رہنماوٴں نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ اس ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانے میں گستاخانہ لٹریچر اور تقریروں کا اہم کردار ہے ان کے مصنفین کو سزائے موت دی جائے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی کنوینئر مولانا محمد رمضان مینگل معاون کنوینئر مولانا عبد الکبیر شاکر قاری عبد الوالی فاروقی مولانا محب اللہ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی اس ملک میں امن کی خواہاں ہیں تو گستاخانہ لٹریچرکے مصنفین اور گستاخانہ تقریر کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے اور اس ملک سے مکمل قطع تعلق کیا جائے جو ان گستاخوں کو تعاون کرتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اسیران کے گھر والوں کا اب مزید دکھ دیکھا نہیں دیکھا جاتا ہماری جماعت کے اسیران لاوارث نہیں ہم ان کے وارث ہیں ہماری جماعت کا ہر کارکن ان کا وارث ہے اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنی ذمہ داریوں نبھاتے ہوے رکنیت سازی جلد از جلد پوری کریں۔