طویل خشک سالی کے بعدجڑواں شہروں سمیت لاہور،مظفرآباداورملک کے دیگرشہروں میں ہلکی بارش،

ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری ،آئندہ 24گھنٹوں میں مزیدبارش کاامکان

منگل 13 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) طویل خشک سالی کے بعدگزشتہ روزجڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آبادسمیت لاہور،مظفرآباداورملک کے دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ،بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی پہاڑی سلسلوں میں برفباری بھی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ ،لاہور،ساہیوال ڈویژنزکے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد،خیبرپختونخواہ ،کشمیراورگلگت بلتستان کے علاقوں میں مزیدبارش کاامکان ہے ،اس کے علاوہ مری ،گلیات ،پارہ چنار،مالاکنڈڈویژن اورپہاڑوں پرمزیدبرفباری کابھی امکان ہے ،ملک بھرمیں ٹھنڈمیں مزیداضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :