ریاض، پاکستانی سفیر کی سعودی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات ،

اسناد سفارت پیش کیں، پاک سعودی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر بات چیت

منگل 13 جنوری 2015 23:32

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)سعودی عرب میں پاکستان کے نیے سفیر منظور الحق کی نائب وزیر خارجہ شہزادہ عبد العزیز بن عبد اللہ سے ملاقات ، اسناد سفارت پیش کرنے کے بعد پاک سعودی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ کی صحتیابی کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کے جذبات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر شہزادہ عبد العزیز بن عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان کے لیے سعودی حکومت اور عوام نیک خواہشات اور جذبات رکھتے ہیں ،وقت گزرنے کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مستحکم ہونگے ۔