کراچی، بس حادثے کے جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے دو،دو لاکھ امداد کا اعلان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، امتیاز شیخ

منگل 13 جنوری 2015 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ شکارپور بس سانحہ کے جانبحق افراد کے ورثا کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے دو،دو لاکھ امداد کا اعلان زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے بس سانخے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ وصوبائی وزرا افسوس کا اظھار کر کہ اپنی ذمیداری سے سبقدوش ہو گئے ہیں ؟ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت اور وزرا کی سردمہری اور بے ہسی سے دلبرداشتہ ہو کر جانبحق افراد کے لواہقین خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں گزشتہ تین دن سے ورثا ایدھی سینٹر کے سامنے بے سروسامانی کی حالت میں فٹ پاتھ پر بیٹھے ہیں اور ان کو ئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے کراچی میں ڈی این ائے ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی بنا پر وہ اپنے عزیزوں کی شناخت نہیں کر پا رہے ہیں مگر حکومت سندھ کی جانب سے ابتک نہ تو کوئی ان کو سہولت فراہم کی گئی ہے اور ناہی کوئی وزیر ان کی داد رسی کے لئے وہاں گیا انہوں نے کہا کہ بس سانحہ کی تمام تر ذمیداری حکومت سندھ پر عائد ہوتی ہے محکمہ ٹراسپورٹ میں نااہل افراد کی بھرتی اور رشوت ستانی کی وجھ سے ٹراسپورٹ مالکان اپنی مرضی سے بسوں کے اندر گنجائش سے ذیادھ افراد سوارکرلیتے ہیں اور ایمرجنسی دروازوں کی جگہ پر بھی سیٹیں بنا لیتے ہیں جس کی وجھ سے ایسے خوفناک قسم کے حادثے رونما ہوتے ہیں امتیاز شیخ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اپیل کی کہ وہ ورثا کی امداد میں اضافے کے لئے حکومت سندھ کو ہدایت جاری کرے اور سندھ حکومت کو پابند کرے کہ جب تک تمام جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہو جاتی ان کے ورثا کی خوراک اور رہائش کا بندوبست کیا جائے انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبا کیا کہ حادثے کا شکار بس اور ٹرالر کے مالکان اور ڈرائیور وں کو فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :