اسلام کے فلسفہ جہاد کو بدنام کرنے کیلئے اسلام دشمنوں نے جعلی جہادی تنظیمیں کھڑی کی ہیں،صاحبزادہ محمد حامد رضا،

پاک فوج کی شہادتیں اسلام اور پاکستان کی بقاء کیلئے ہیں،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

منگل 13 جنوری 2015 23:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ اسلام کے فلسفہ جہاد کو بدنام کرنے کیلئے اسلام دشمنوں نے جعلی جہادی تنظیمیں کھڑی کی ہیں۔ پاک فوج کی شہادتیں اسلام اور پاکستان کی بقاء کیلئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا ۔سکولوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچے۔گیس اور بجلی کے بحران نے عام انسان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ دہشتگردوں کے ہر ٹھکانے کا خاتمہ ضروری ہے ۔فوجی عدالتوں کی مخالفت شہداء سے غداری ہے۔سیکیورٹی فورسز ، پاک فوج ، مزارات اولیاء ، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کرنے والے جہادی نہیں فسادی ہیں۔

(جاری ہے)

ملک عزیز پاکستان سے طالبانائزیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

بے گناہوں کا خون بہانا اسلام کے فلسفہء جہاد کے منافی ہے۔علماء فضائل جہاد کے ساتھ شرائط جہاد بھی بیان کریں۔عالمی قوتوں کی مفاداتی جنگ پاکستان میں لڑی جارہی ہے۔اپنا مسلک چھوڑو نہ کسی کا مسلک چھیڑو نہ کی پالیسی پر عملدر آمدر کروانا ہوگا۔اسلام میں جبر نہیں ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ممبر و محراب سے نفرت نہیں محبت کا پیغام پھیلانا ہوگا۔مدارس کے نظام میں اصطلاحات نا گزیر ہیں ۔نظام مصطفی ﷺ بارود والے نہیں درود والے لائیں گے۔نظام مصطفی ﷺ ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

متعلقہ عنوان :