وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اورشاہد خاقان عباسی کی ملاقات

منگل 13 جنوری 2015 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔ملاقات میں گیس سے بجلی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ حکومت توانائی کے حصول کیلئے سستے ذرائع پر توجہ دے رہی ہے اورپنجاب میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کیلئے مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی ترسیل کیلئے کراچی سے پنجاب تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی اور دیگراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔