پیپلزپارٹی میں ہرورکرکوبولنے کی کھلی اجازت ہے اورراہنماورکرزکی بات سنتے بھی ہیں ،سینیٹرسعیدغنی ،

جماعت اسلامی میں رکن بننے کاطریقہ مختلف لیکن لوگوں کواہلیت پرآگے لایاجاتاہے اورباقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں ،صاحبزادہ طارق اللہ کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

منگل 13 جنوری 2015 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسینیٹرسعیدغنی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں ہرورکرکوبولنے کی کھلی اجازت ہے اورراہنماورکرزکی بات سنتے بھی ہیں ،جمہوریت صرف پارٹی میں انتخاب کانام نہیں جبکہ جماعت اسلامی کے راہنماصاحبزادہ طارق اللہ کاکہناہے کہ جماعت اسلامی میں رکن بننے کاطریقہ مختلف لیکن لوگوں کواہلیت پرآگے لایاجاتاہے اورباقاعدہ انتخابات ہوتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹرسعیدغنی نے کہاکہ پلڈاٹ نے خودہی کہاہے کہ جماعت اسلامی کاطرزجمہوریت مختلف ہے ان کی رکنیت سازی عام نہیں اورصرف چندہزارارکان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بے نظیرکے دورمیں پارٹی کے انتخابات کرائے تھے لیکن پارٹی ہردورمیں اسٹیبلشمنٹ کانشانہ بنی اس لئے گزشتہ چندسالوں سے عہدیداروں کی نامزدگیاں ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے انتخابات ضروری نہیں ،پیپلزپارٹی میں ہرورکرکوپارٹی کنونشن میں بولنے کی کھلی آزادی ہے اورپارٹی کے رہنمابات سنتے بھی ہیں ۔تحریک انصاف نے پارٹی میں انتخابات ضرورکرائے لیکن بعدمیں کچھ لوگوں کوتبدیل کیااورنامزدلوگوں کولے کرآئی جبکہ جماعت اسلامی کے راہنماصاحبزادہ طارق اللہ نے کہاکہ پلڈاٹ کی رپورٹ درست ہے ،جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے مولانامودودی نے 75بندوں کواکٹھاکرکے جماعت بنائی تھی جن کے بعدمیاں طفیل نے قاضی حسین احمد،سیدمنورحسن امیررہے اوراب سراج الحق ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی رکنیت پارٹی کے دستورپرہوتی ہے اس وقت ملک میں صرف تیس ہزاررکن ہیں ،جماعت اسلامی میں خواتین کی بڑی تعدادہے لیکن کوئی خاتون شوریٰ کی رکن نہیں پارٹی کی شوریٰ میں یہ بات اٹھاوٴں گااورہم اس پرغورکریں گے ۔