بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے صوبے کے وسائل یہاں کے عوام پرصرف کئے جائیں گے ،میر خالد خان لانگو،

نیشنل پارٹی اورمخلوط حکومت میں شامل جماعتیں بلوچستان میں پسماندگی کے خاتمے کواپنی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہیں،مشیر خزانہ بلوچستان

منگل 13 جنوری 2015 23:18

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) مشیرخزانہ بلوچستان میرخالد خان لانگو نے کہاہے کہ بلوچستان کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے صوبے کے وسائل یہاں کے عوام پرصرف کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی اورمخلوط حکومت میں شامل جماعتیں بلوچستان میں پسماندگی کے خاتمے کواپنی ترجیحات میں شامل کئے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے خالق آباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ صوبائی مخلوط حکومت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں حکومت ترجیح بنیادوں پرروزگار،تعلیم،صحت،اورپینے کے صاف پانی بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں جلدازجلد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ بلوچستان کے عوام ان بنیادی سہولتوں سے فائدہ اٹھاسکے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدلیاں محسوس کریں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صوبے کے غریب عوام کی خدمت کواپنافرض اولین سمجھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :