کوئٹہ،افغان مہاجرین کو دستاویزات کی فراہمی اور بلاک جعلی شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی کیلئے سیاسی دباؤ کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا

منگل 13 جنوری 2015 23:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام افغان مہاجرین کو لاکھوں کی تعداد میں شناختی کارڈ اور دیگر سرکاری دستاویزات کی فراہمی اور لاکھوں بلاک کئے گئے جعلی شناختی کارڈز کی دوبارہ بحالی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے سیاسی دباؤ کے خلاف جمعرات 15جنوری کو صبح 10بجے نادرا ہیڈ آفس ڈبل روڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز ڈپٹی سیکرٹریز ضلعی کونسلران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس ناروا فیصلے کے خلاف اپنے علاقائی یونٹوں اور پارٹی جھنڈوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں شرکت یقینی بنائیں بیان میں تمام مقامی لوگوں سے کہاگیاہے کہ یہ صرف بلوچوں کا نہیں تمام مقامی افراد کا بھی اہم مسئلہ ہے لہٰذا وہ بھی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔