جب عوام سوتے ہیں تویہ ہمارے بہادراورفرض شناس آفیسرجاگ کرعلاقے کے عوام اوران کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں ،سیاسی و قبائلی عمائدین خالق آباد

منگل 13 جنوری 2015 23:18

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)خالق آباد کے قبائلی اورسیاسی عمائدین نے ڈی پی او نذیرکرداورایس ایچ او یوسف ریکی کی اعلیٰ کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ جب عوام سورہے ہوتے ہیں تویہ ہمارے بہادراورفرض شناس آفیسرجاگ کرعلاقے کے عوام اوران کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ جب سے ان فرض شناس آفیسروں نے چارج سنبھالاہے خالق آباد امن کاگہوارہ بن گیاہے اس سے قبل لوگ دن میں سفرکرنے سے کتراتے تھے لیکن اب حالات یکسرتبدیل ہوگئے ہیں اب عوام بلاخوف وخطرروڈوں پرسفرکرتے ہیں دونوں پولیس آفیسران قابل ستائش ہے ان کی محنت سے علاقے میں چوری ڈکیتی اوراغواء برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوچکی ہیں قبائلی عمائدین نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے فرض شناس آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے جولوگوں کے جان ومال کی حفاظت کرتے ہیں۔