ایس ای سی پی کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے قومی شناختی کارڈ کی تصدیق نادرا کے سسٹم سے کرے گا

منگل 13 جنوری 2015 23:14

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں اور این جی اوز کے ڈائریکٹرز کے کوائف اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق نادرا کے تصدیقی سسٹم سے کی جائے گی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے وقت شناختی کارڈ کی تصدیق کا مقصد اس بات کی تسلی کرنا ہے کہ وہ ہی شخص کمپنی کے مالک ہوں جن کے شناختی کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں اور آیندہ کمپنی کے تمام اقدامات اور فرائض کے لئے ذمہ دار ہوں گے ڈائریکٹرز کے شناختی کارڈ کی تصدیق سے رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے فراڈ کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی اس تصدیق کا مقصد غیر قانونی ، فراڈ اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے سرمائے کی فراہمی کی روک تھام کے لئے بھی موثر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :