شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی منظوری دے دی ،
ساڑھے 18 کلو میٹر طویل میٹرو بس منصوبہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک بنے گا، تقریباً 12 کلومیٹر منصوبہ ایلیویٹڈ ہوگا،30 ارب روپے لاگت آئے گی، سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا، میٹرو بس منصوبہ ملتان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے، سستی، معیاری ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی، منصوبے کو پنجاب حکومت کے پہلے منصوبوں کی طرح شفافیت اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے:وزیراعلیٰ پنجاب
منگل 13 جنوری 2015 23:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی منظوری آج یہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی۔ میٹرو بس منصوبہ ساڑھے 18 کلو میٹر طویل ہوگا جو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے چوک کمہاراں تک بنے گا۔ تقریباً 12 کلومیٹر منصوبہ ایلیویٹڈ ہوگا۔
میٹرو بس پراجیکٹ کے 21 سٹیشن بنائے جائیں گے۔ منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا۔منصوبے پر 30 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ ملتان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔ میٹرو بس منصوبے کو جدید طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ میٹرو بس منصوبے کی تکمیل سے ملازمین، طلبہ، مزدوروں، اساتذہ، وکلاء، ڈاکٹرز اور خواتین کو سستی، معیاری ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.