علمائے کرام او رمشائخ عظام پر تاریخ نے بہت بڑی ذمہ داری ڈالی ہے ،انہیں منبر و محراب سے یہ ذمہ داری نبھانا ہے، شہبازشریف،
سیاسی ، عسکری او رمذہبی قیادت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحدہے ،اس موقع پر فائدہ اٹھاناہوگا، پشاو رمیں معصوم بچوں سے بربریت اور درندگی کی عصر حاضر کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، ہر پاکستانی اشکبار ہے نبی پاکﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ملک کو دہشت گردی ،انتہا پسندی اور فرقہ واریت سے نجادت دلائی جا سکتی ہے،دہشت گردی کے خلاف فکری او رنظریاتی جنگ علماء کرام نے لڑنی ہے، آج اگر تاریخی کردار ادا کیا تو آئندہ نسلیں یاد رکھیں گی،توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ،ملک کے ا من کو خراب کرنے والے ایسے شوشے چھوڑ رہے ہیں، مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرفروغ کرنے والوں کی دکانیں سیل کرکے انہیں جیل میں ڈالیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف مکاتب فکرکے علماء کرام او رمشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب
منگل 13 جنوری 2015 23:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کو تاریخ کا سب سے مشکل چیلنج درپیش ہے-دہشت گردی اور انتہا پسندی نے قومی معیشت کو تباہ کیاہے اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیاہے- پشاور میں معصوم بچوں کو بد ترین بربریت کا نشانہ بنایا گیا-عصر حاضر کی تاریخ میں ایسی درندگی اور بربریت کی مثال نہیں ملتی-سانحہ پشاو رپر آج بھی ہر پاکستانی دکھی اور اشکبارہے-بچوں کے بہنے والے خون نے پور ی قوم کو یکجان او ردوقالب کر دیاہے-علمائے کرام اورمشائخ عظام پر تاریخ نے بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے انہیں منبر ومحراب سے یہ ذمہ داری احسن طریقے سے اداکرنی ہے- دہشت گردی کے خلاف فکر ی اور نظریاتی جنگ علمائے کرام نے لڑنی ہے -علمائے کرام و مشائخ عظام معاشرے میں بھائی چارے ، رواداری ، برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دینے کے لئے اپنا موثر اور بھرپور کردار اداکریں،وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.