پاکستان نے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلیوں میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے، امریکہ،
امریکہ شمالی وزیرستان اور وفاق کے زیر انتظام دیگر قبائلی علاقوں میں تعمیر نو کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرے گا،امریکی محکمہ خارجہ
منگل 13 جنوری 2015 22:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرحد سے ملحقہ قبائلیوں میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے یہ عندیہ وزیر خارجہ جان کیری اور دیگر امریکی سفارتکاروں کی پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ اسلام آباد میں اعشائیے کے بعد دیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے جان کیری کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ ان کی سکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں طالبان شدت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور وہ "اچھے یا برے طالبان میں فرق نہیں کریں گی۔"پاکستانی فوج نے گزشتہ سال جون سے شمالی وزیرستان میں ملکی و غیر ملکی شدت پسندوں کے خلاف ضرب عضب کے نام سے بھرپور کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک حکام کے بقول 1200 سے زائد شدت پسندوں کو مارا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.