کشمیر بھارت کا تاج ہے تاہم جنگجوؤں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،راجناتھ سنگھ،

لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں،بھارتی وزیرداخلہ کا تقریب سے خطاب

منگل 13 جنوری 2015 22:48

کشمیر بھارت کا تاج ہے تاہم جنگجوؤں سے مذاکرات نہیں ہوں گے،راجناتھ سنگھ،

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا تاج ہے تاہم تشدد کے حامی جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات خارج از امکان ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور پورا ملک اس کا حامی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اگرچہ دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے تاہم بندوق برادروں کا قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کھلی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم انہوں نے کہا کہ اگر تشدد چھوڑ کر آئین کے دائرے میں کوئی بات کرنا چاہیے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہوگی تاہم انہوں نے کہا کہ براہ راست بندوق برادروں سے بات نہیں ہوگی اور وہ بندوق برادر جو اپنی کارروائیوں میں سرگرم بھی ہوں گے ان کا کہناتھا کہ ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس میں دہشت گردانہ واقعات کو نپنے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی دہشتگردی سر اٹھائے گی اس کو کچلا جائیگا ۔کشمیر کوب ھارت کا تاج قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ اگر کشمیر بھارت کا تاج ہے تو شمال مشرقی ریاستیں ملک کا بازو ہے اور جہاں کہیں بھی سلامتی پر آنچ آ جائے گی اس بازو کو اپنا کام کرنا ہوگا ار اس کو مضبوط بنانے کے لئے تشدد کو چھوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن وامان بحال رہے اور اس کے لئے حکومت کو جو بھی کام کرنا پڑے گا ہو کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے حملوں کے پیش نظر خطرہ بنا ہوا ہے اور ان خطرات سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :