وفاق المدارس العربیہ نے حکومت نے معاملات طے ہونے تک مدارس کو کوائف دینے سے روکدیا،

اس وقت تک مدارس انتظار کریں جب تک حکومت کے ساتھ متفقہ کوائف نامہ طے نہیں ہوجاتا، معاملات طے کئے بغیر مدارس سے کوائف طلب کرنا افسوسناک ہے، ہم نے ہمیشہ تعاون کیا ، حکومت اپنے اقدامات سے بد اعتمادی کی فضاء پیدا نہ کرے، قاری حنیف جالندھری

منگل 13 جنوری 2015 22:16

وفاق المدارس العربیہ نے حکومت نے معاملات طے ہونے تک مدارس کو کوائف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)وفاق المدارس العربیہ نے حکومت نے معاملات طے ہونے تک مدارس کو کوائف دینے سے روک دیا، قاری حنیف جالندھری نے کہاہے کہ اس وقت تک مدارس انتظار کریں جب تک حکومت کے ساتھ متفقہ کوائف نامہ طے نہیں ہوجاتا، معاملات طے کئے بغیر مدارس سے کوائف طلب کرنا افسوسناک ہے، ہم نے ہمیشہ تعاون کیا ، حکومت اپنے اقدامات سے بد اعتمادی کی فضاء پیدا نہ کرے۔

منگل کے روز وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناقاری محمد حنیف جالندھری نے حکومتی اداروں کی طرف سے مختلف مدارس سے کوائف طلبی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے 18 ہزار سے زائد مدا رس کو ہدایات جاری کی ہیں اور پیغامات بھجوائے ہیں۔ جن میں واضح طور پر کہاگیاہے کہ تمام مدارس حکومت اور وفاق المدارس میں مذاکرات اور متفقہ کوائف نامہ طے کرنے تک انتظار کریں اور وفاق المدارس کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات کی روشنی میں کوائف فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے نے کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کرنے کی کاررروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ حکومتی اداروں کے لئے دروازے کھلے رکھے اور حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔ لیکن معاملات طے ہونے اور مذاکرات سے قبل اس طرح کی کارروائیوں سے بداعتمادی کی فضا پیدا ہو گی لہٰذا ایسی کارروائیاں ترک کی جائیں۔