سزائے موت کے منتظر دو ملزم بری

منگل 13 جنوری 2015 16:05

سزائے موت کے منتظر دو ملزم بری

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کی سزا کالعد قرار دیتے ہوئے بری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ نے ملزم خادم حسین اور رفعت سعید کو پانچ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف ملزموں کے اہل خانہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ۔عدالت کے فاضل جج جسٹس افتخار حسین شاہ اور جسٹس سکندرنے پانچ افراد کے قتل کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے ٹرائل کو رٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزموں کو بر ی کرنے کا حکم جاری کردیا۔