دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا،امریکی وزیر خارجہ کا اعلان،

امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں، نواز شریف، توقع ہے کہ مارچ میں کاروباری مواقع کے بارے میں کانفرنس میں امریکی سرمایہ کار بھی بھرپور حصہ لیں گے،ملاقات میں بات چیت

پیر 12 جنوری 2015 23:31

دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امریکہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، امریکی منڈیوں میں پاکستان کی مصنوعات کی زیادہ رسائی چاہتے ہیں،توقع ہے کہ مارچ میں کاروباری مواقع کے بارے میں کانفرنس میں امریکی سرمایہ کار بھی بھرپور حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے ون آن ون ملاقات میں کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ روزگار کے مواقع میں اضافے کیلئے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارچ میں ہونے والی کاروباری مواقع سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس کامیاب ہوگی۔

سانحہ پشاور پر صدر اوبامہ کی دوستی اور تعاون کے پیغام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف نے داسو اور دیامیر ڈیم کیلئے امریکی تعاون کو بھی سراہا ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکہ دونوں کے مشترکہ دشمن ہیں دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔