وزیراعظم کے 21دوروں پر 35کروڑ 10لاکھ روپے خرچ ہونے کا انکشاف،
امریکہ کے 3دوروں پر16کروڑ90لاکھ ،برطانیہ کے 4دوروں پر5کروڑ25لاکھ اورچین کے 3دوروں پر4کروڑ96لاکھ خرچ کئے گئے،قومی اسمبلی میں تحریری جواب
پیر 12 جنوری 2015 23:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے دورحکومت کے دوران اب تک مختلف ملکوں کے 21دورے کئے جن پرمجموعی طورپر35کروڑ 10لاکھ روپے خرچ کئے گئے،جس میں سے امریکہ کے 3دوروں پر16کروڑ90لاکھ ،برطانیہ کے 4دوروں پر5کروڑ25لاکھ اورچین کے 3دوروں پر4کروڑ96لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیربرائے خارجہ امورسرتاج عزیزکی طرف سے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی رکن ڈاکٹرنفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں تحریری طورپربتایاکہ 3سے 8جولائی 2013ء تک کئے گئے چین کے دورے پر2کروڑ62لاکھ روپے ،16سے 18ستمبرتک ترکی کے دورے پر1کروڑ19لاکھ ،23سے 29ستمبرتک دورہ امریکہ پر9کروڑ16لاکھ ،22اور23کے بعد29اور30ستمبرکوبرطانیہ کے دورے پر3کروڑ9لاکھ ،22اور23اکتوبر2013ء کوامریکہ کے دورے پرساڑھے 3کروڑ،15سے 17نومبرتک سری لنکاکے دورے پر1کروڑ18لاکھ ،تھائی لینڈکے 17سے 19نومبرتک دورے پر97لاکھ روپے ،30نومبرکوکابل کے دورے پر14لاکھ روپے ،12سے 15فروری 2014ء کوترکی کے دورے پر68لاکھ روپے ،23سے 25مارچ کودی ہیگ کے دورے پرایک کروڑ25لاکھ روپے ،8سے 11اپریل تک دورہ چین پر1کروڑ17لاکھ روپے ،29اپریل سے 4مئی تک برطانیہ کے دورے پر25لاکھ روپے ،11سے 12مئی تک دورہ ایران پر26لاکھ روپے ،26سے 27مئی کودورہ بھارت پر43لاکھ روپے ،17سے18جون تاجکستان کے دورے پر37لاکھ روپے ،23سے27ستمبردورہ نیویارک پر4کروڑ24لاکھ روپے ،7سے 9نومبرکودورہ چین پر1کروڑ17لاکھ روپے ،10سے 12نومبرتک دورہ جرمنی پر74لاکھ روپے ،12سے 14نومبرکودورہ برطانیہ پر81لاکھ روپے ،22سے 27نومبر2014ء کونیپال کے دورے پر78لاکھ روپے جبکہ 2سے 6دسمبرتک دورہ برطانیہ پر1کروڑ10لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.