صوبائی دارلحکومت پشاور کے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے،

بچوں کے ساتھ اْن کے والدین بھی آرمی پبلک سکول پہنچے ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بچوں اور والدین کا استقبال کیا

پیر 12 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) ملک کے دیگرحصوں کی طرح پشاورکے تعلیمی ادارے بھی کھل گئے،بچوں کے ساتھ اْن کے والدین بھی آرمی پبلک سکول پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بچوں اور والدین کا استقبال کیا ۔پشاور میں آرمی پبلک سکول سمیت شہر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے سانحہ پشاوراورسردیوں کی تعطیلات کے بعد پیر کودوبارہ کھل گئے،صوبائی حکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کے اعلان پر سردی کی تعطیلات اورسانحہ پشاور کے بعد تمام سکولوں میں تعلیم کی شمع روشن ہو گئی شہر بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں حاضری معمول کے مطابق رہی بچوں میں 16 دسمبر سے پہلے والا تعلیم کاجذبہ نظرآیااور وہ پہلے سے زیادہ جوش و جزبے سے سکول پہنچے زیادہ تر بچوں کے ساتھ اْن کے والدین بھی آرمی پبلک سکول پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بچوں اور والدین کا استقبال کیا آرمی پبلک سکول سمیت اکثر سکولوں میں اسمبلی کے بعد شہید بچوں اور اساتذہ کے لئے خصوصی دعا کی گئیں۔