خیبر پختونخوا کے بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا ایک ہنگامی اجلاس ،

میٹرک و انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2015کی تاریخ انعقاد میں توسیع

پیر 12 جنوری 2015 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء)خیبر پختونخوا کے بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کا ایک ہنگامی اجلاس پشاور بورڈ میں منعقد ہوا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2015سیکورٹی کی صورتحال اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی پلان کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈوں کے مذکورہ امتحانات کے لئے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ کومزید ایک ہفتہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ طلباء اپنے کورسز کو مکمل کر سکیں۔

اس ضمن میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے لئے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ ، 12مارچ 2015تبدیل کرکے اب 19مارچ 2015مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2015کے لئے پہلے سے مقرر کردہ تاریخ 22اپریل 2015کو بھی تبدیل کرکے اب 29اپریل 2015کر دیا گیا ہے۔