کتاب ملک وقوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے:ڈاکٹر محمود الحسن بٹ،

بُک ریوولوشن،این بی ایف کے مقاصد کی تکمیل کا حصّہ ہے:ڈاکٹر انعام الحق جاوید، نامور سکالر و ماہر تعلیم اور کا این بی ایف کا دورہ ،ایم ڈی نے استقبال کیا

پیر 12 جنوری 2015 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) کتاب ایک بیش قیمت سرمایہ ہے جو ملک و قوم کی ترقی اور فلاحی معاشرہ کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ کتاب کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں اور جو ادارے فروغِ کتب کے لیے کوشاں ہیں،وہ قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار نامور اسکالر ممتازماہرِتعلیم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر این بی ایف کے ایم ڈی ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے این بی ایف کے بارے میں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کی مطبوعات،ٹیکسٹ بُکس کے لیے کیے گئے انقلابی اقدامات ، نیشنل بُک میوزیم ،این بی ایف کی ملک بھر میں outlets،کتاب میلے ا ور ادارے کی کتب بینی کے فروغ کے لیے مختلف سکیموں کا ذکر کیا اور کہا کہ بُک ریوولوشن نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے بنیادی مقاصد کی تکمیل کا ایک اہم حصّہ ہے۔ ڈاکٹر محمود الحسن بٹ نے این بی ایف کی کاوشوں کو تحسین کی نظر سے دیکھا اور اپنے بیرون ملک کے تجربوں کی روشنی میں تجاویز دیں اور نصابی کتب کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیے۔

متعلقہ عنوان :