امن و امان کاقیام ریاست کی ذمہ داری ہوتا ہے،جس میں حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔انصار ملک،

بچے قوم کامستقبل ہیں،ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،عرفان طاہر

پیر 12 جنوری 2015 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے رہنما انصار ملک ،عرفان طاہرنے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور بچوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے،بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی جان کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،جس میں حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ میں خود کش حملے نے سیکیورٹی کی ناقص حکمت عملی کابھانڈاپھوڑ دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک سکول کے بچوں کے والدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر بچے اور ہر شہری کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔سیکیورٹی کے حوالے سے آئندہ کوئی کوتاہی برتی گئی توذمہ دار حکمران ہونگے ،انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی جرات پران کو سلام اور کراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے سیاسی منصوبوں کے اعلانات کی بجائے عوام کے جان و مال کی حفاظت پر توجہ دی جائے ،اس وقت قوم اپنے جان و مال کی حفاظت کیلئے فکر مند ہے اور حکمران ان نازک لمحات میں بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آ رہے ،افسوس ان حکمرانوں کے پاس سکولوں کی حفاظت،چاردیواری،بجلی،پانی اور واش روم دینے کیلئے تو وسائل نہیں لیکن ٹیکسیوں،میٹرو بسوں،فلائی اوورز کیلئے بے اندازہ وسائل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :