لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا ،ظہیر بھٹہ

پیر 12 جنوری 2015 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھرقائم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھروں کا قیام درست اور بروقت فیصلہ ہے لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،یقینا بجلی کی پیداوار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے طویل المدتی منصوبے شروع کرنے کی وزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو ہدایات اور صارفین کو کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور شمسی توانائی اور پن بجلی سمیت متبادل ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایات ان کی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کوششوں کا آغاز ہیں بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ سے ہی ملک ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم سمیت 7نئے آبی ذخائر کی تعمیر کا عزم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل سے بجلی کے بحران میں خاطرخواہ کمی واقع ہوگی ۔

انہوں نے 1100کلومیٹر طویل ساؤتھ نارتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر فوری کوششوں کے آغاز کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے انڈسٹریز کیلئے گیس کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کی تکمیل کیلئے ٹائم فریم مقر ر کرنے کی ہدایت اچھا فیصلہ ہے اس سے یہ منصوبے برق رفتاری سے مکمل ہونگے اور ملک توانائی بحران کے خاتمہ سے ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا

متعلقہ عنوان :