خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں ،سراج ا لحق ،
جب تک اس استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کا راج رہے گا، دنیا بھر میں دہشت گردی اور بدامنی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اسلام کی امن و محبت اور سلامتی کی تعلیمات کو پھیلنے سے رو ک رہے ہیں،سیرت النبی کانفرنس سے خطاب
پیر 12 جنوری 2015 23:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت سکولوں اور کالجوں کی دیواریں اونچی کرنے اور لوگوں کو بندوق بردار چوکیدار رکھنے کا پابند بنارہی ہے مگر عوام کے تحفظ کیلئے خودکچھ کرنے کو تیار نہیں ،دہشت گردی اور بدامنی کو روکنے کیلئے حکومت نے کبھی سنجیدہ رویے کا ثبوت دیا اورنہ ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے پتہ چلے کہ حکومت واقعی دہشت گردی روکنا چاہتی ہے ،قاتل اور ڈاکو دندناتے پھرتے ہیں ،خوف اور دہشت نے عوام کی نیند یں حرام کردی ہیں مگر حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،حکمرانوں کا رویہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں عوام کے اندر پائی جانے والی شدید بے چینی اور عدم تحفظ کے احساس کی ذرہ برابر پرواہ نہیں ۔
اسلام اور مدارس کو دہشت گردی کے مرتکب ٹھہرانے والوں نے گزشتہ 68سال سے قوم پر بدترین دہشت گردی مسلط کررکھی ہے ،لا الہ الا اللہ کے نعرہ پر وجود میں آنے والی مملکت میں ایک دن کیلئے اسلام کے عادلانہ نظام کو نافذ نہیں کیا گیا ۔(جاری ہے)
قوم نے 35سال مارشل لاء اور باقی عرصہ جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کو بھگتا مگر ایک دن کیلئے سکون نصیب نہیں ہوا جبکہ بد امنی کا سارا الزام عوام کے صدقات پر چلنے والے مدارس کے بے ضرر طلباء پر دھر دیا جاتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کیا ۔سیرت کانفرنس سے نائب امیر حافظ محمد ادریس ،شیخ القرآن والحدیث مولانا عبدالمالک ،جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان ،جمعیت اہل حدیث کے سیکریٹری جنرل حافظ ابتسام الہٰی ظہیر ،ڈاکٹر معراج الھدٰی صدیقی ،میاں مقصود احمد ،خلیق الزمان بٹ ،عمیر احمد خان اورمحمد انور گوندل نے بھی خطاب کیا۔ سیرت کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر ، نائب امیر اظہر اقبال حسن اور عبدالعزیز عابدبھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور بدامنی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اسلام کی امن و محبت اور سلامتی کی تعلیمات کو پھیلنے سے رو ک رہے ہیں ، دہشت گردوں کا اصل سرغنہ امریکہ ہے جس کی سرپرستی میں دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ،عراق افغانستان اور شام سمیت 13مسلم ممالک پر امریکہ نے جنگ مسلط کررکھی ہے ،امریکہ اور اس کے اتحادی اسلامی دنیا کے معدنی وسائل اور تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی تیل پیدا کرنے والے مسلم ممالک سے اپنی شرائط منوانے کیلئے کی جارہی ہے ،پاکستان پر ہمیشہ امریکی غلاموں کا تسلط رہا ،ملک میں پالیسی ساز اداروں پر امریکی سوچ کا قبضہ ہے جوہر صورت پاکستان میں اسلامائزیشن کو روکنا چاہتا ہے ،مٹھی بھرکرپٹ اشرافیہ نے ملکی وسائل اور اداروں پر قبضہ کرکے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے ،اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھنے والی وی آئی پی اور ایلیٹ کلاس غریب عوام کا ستحصال کررہی ہے ،استحصالی اور طبقاتی نظام کی بدولت عام آدمی اسمبلیوں یا اقتدار کے ایوان میں قدم رکھنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں خلافت اور شریعت کا وہ عادلانہ نظام نافذ کرنا چاہتی ہے جس میں کوئی غریب بھوکا نہ سوئے اور غریب کا بچہ بھی صدر اور وزیر اعظم کے بچوں کے ہمراہ ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس استحصالی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری اور بدامنی کا راج رہے گا۔سراج الحق نے کہا کہ اگر سیاست معیشت اور معاشرت پرکفر کا نظام رہا تو محض عشق مصطفے ﷺ کے نعروں سے تبدیلی نہیں آئے گی ،حب رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ ملک پر نظام مصطفے ٰﷺ کا نظام نافذ ہو،انہوں نے کہا کہ 99فیصد مسلمانوں کی آبادی والے ملک پر استعمار اور مغرب کے چند غلام حکمرانی کر رہے ہیں ۔مولانا امجد خان نے کہا کہ کفر کی یلغار کو روکنے کیلئے دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.