کوئٹہ /لورالائی/دکی،فرنٹےئرکور کی چیک پو سٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا را کٹ لانچروں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ، 7سیکورٹی اہلکار شہید ،ایک پر ائیویٹ سیکورٹی گارڈ زخمی ،

حملے کے بعد فرنٹےئر کور کا علاقے میں فضائی اور زمینی آپریشن جاری

پیر 12 جنوری 2015 23:14

کوئٹہ /لورالائی/دکی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں میخترکے مقام پر واقع فرنٹےئرکور کی چیک پو سٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا را کٹ لانچروں اور جدید ہتھیاروں سے حملے کے نیتجہ میں 7سیکورٹی اہلکار شہید او رایک پر ائیویٹ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا حملے کے بعد فرنٹےئر کور کی جا نب سے علاقے میں فضائی اور زمینی آپریشن جاری ہے انسپکٹر جنرل فر نٹئیر کو ر بلوچستان میجر جنرل اعجا ز شاہدکا علاقے کا فضائی دورہ اور آپریشن کی نگرانی کی اور سیکو ر ٹی فورسز کے اہلکاروں کو دہشت گر دوں کا آ خری دم تک پیچھا کرنے کی ہدایت یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے لورالائی میں میختر کے قریب فرنٹئیر کو رکی چیک پو سٹ چاچالو پر نامعلوم مسلح درجنوں افراد نے رات کی تاریکی میں راکٹ لانچروں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا حملے کے نیتجہ میں 7 فر نٹےئرکور کے جوان نائب صو بیدار محمد افضل ، حوالدار سمیع اللہ،کانسٹیبل محمد رمضان، کانسٹیبل تصور حسین،کانسٹیبل شاد گل،کاسنٹیبل عتیق الرحمن، کانسٹیبل سمیع اللہ موقع پر شہید جبکہ پرا ئیویٹ سیکورٹی گارڈ ظریف خان زخمی ہو گیا فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی فورسز کا عملہ مو قع پر پہنچ گیا فرنٹےئر کو ر کے عملے نے حملے کے بعد علا قے میں ہیلی کاپڑ کے ذریعے فضائی جبکہ کھوجی کتوں کی مدد سے سر چ آ پریشن شروع کر دیا ہے نعشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچادیا گیا حملے میں شہید ہونے والے اہکاروں کی میختر میں نماز جنازہ ادا کر نے کے بعد انکی میتیں انکے آ بائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی شاہ زیب کاکڑ نے میڈیا کوبتایا کہ 50سے زائد مسلح افرادنے گز شتہ شب چا چا لو چیک پو سٹ پر حملہ کیا جس سے 7اہلکار جا ں بحق جبکہ ایک پرا ئیویٹ سیکو ر ٹی گارڈ زخمی ہوگیابتا یا جا تا ہے کہ 4سیکو ر ٹی اہکار حبیب اللہ ، شادی خان ، حکیم خان لاپتہ ہیں تاہم سرکاری ذرائع سیکو ر ٹی فورسز سمیت انتظامیہ نے ان اہکاروں کے لا پتہ ہونے کی تصدیق نہیں کہ انسپکٹر جنرل کو ر بلوچستان میجر جنر ل اعجا ز شاہد نے حملے کے بعد علا قے میں جاری آ پریشن کی فضائی نگرانی کی اور علا قے کا دورہ کیا آ پریشن میں حصہ لینے والے اہکاروں کی کارکردگی کو سر اہتے ہوئے انہیں ہدا یت کی کہ آخری دم تک دہشت گر دوں کا پیچھا کیا جا ئے گا تاکہ امن کے قیام کو یقینی بنا یا جا سکے آپریشن کا جا ئز ہ لینے کا مقصد حصہ لینے والے جوانوں کے حوصلے کو بلند کر نا تھا ۔