پنجاب بھر میں485ٹریفک حادثات میں07افراد جاں بحق،599زخمی

پیر 12 جنوری 2015 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 485ٹریفک حادثات میں 07افراد جاں بحق جبکہ 599زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں206ڈرائیورز ،10کم عمرڈرائیور،322مسافراور78پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ91ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت97متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد52حادثات میں67متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں46حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل606متاثر ہونے والوں میں سے479مرد اور127خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں67افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور404فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور135زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر359موٹر سائیکلز62آٹو رکشے 60 موٹر کاریں33مسافربس21ٹرک اور 49 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :