سب کے حوصلے بلند ، دہشت گردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے‘راحیل شریف،
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے :آرمی چیف کا آرمی پبلک سکول کے دورے پر طلبہ و اساتذہ سے خطاب، آرمی چیف نے سکو ل میں آ نے والے طلبہ کا استقبا ل بھی کیا ، طلبہ کے حوصلے کی تعریف
پیر 12 جنوری 2015 23:03
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) دہشت گردی کانشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ قوم ناقابل شکست ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں۔ آرمی پبلک سکول پشاور میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سکول کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور طلبہ کو سکول میں خوش آمدید کہا۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ادھرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی ار کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا جہاں انہو ں نے بچوں کا استقبال کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.