اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرکا ریکارڈ طلب کر لیا ،
200 ارب ڈالر پاکستانیوں کی ملکیت ہیں جو مختلف ادوار میں ملک سے باہر بھیجے گئے، عدالت حکومت کو حکم جاری کرے کہ یہ 200 ارب ڈالر واپس پاکستان لائے جائیں ، فاضل وکیل کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
پیر 12 جنوری 2015 23:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر واپس لانے کیلئے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار چوہدری محمد اکرم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے‘ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر کے قریب رقم موجود ہے اور ان 200 ارب ڈالرز کو واپس لانے کیلئے ایک آئینی رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ 200 ارب ڈالر پاکستانیوں کی ملکیت ہیں جو مختلف ادوار میں پاکستان سے باہر بھیجے گئے۔ عدلت سے استدعاء ہے کہ وہ حکومت کو حکم جاری کرے کہ یہ 200 ارب ڈالر واپس پاکستان لائے جائیں اور سوئس بینکوں میں پڑے ہوئے 200 ارب ڈالر کے مالکان کے نام بھی قوم کے سامنے لائے جائیں۔(جاری ہے)
200 ارب ڈالر کا اقرار وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی کرچکے ہیں۔
درخواست میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ آئینی رٹ پٹیشن پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے تھے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔ ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کو 200 ارب ڈالر کیخلاف تمام ثبوت اور ریکارڈ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے اور درخواست گزار کو ہدایات جاری کیں کہ آپ درخواست کے قانونی تقاضے پورے کریں اس کے بعد عدالت عالیہ کیس کی مزید سماعت کرے گی۔ عدالت کو درخواست گزار نے یقین دہانی کرائی کہ درخواست کیساتھ قانونی دستاویزات پوری کی جائیں گی اور دوبارہ ایک نئی درخواست عدالت میں دی جائے گی۔ مذکورہ احکامات کے بعد عدالت نے 200 ارب ڈالر کیخلاف دائر کی گئی آئینی رٹ پٹیشن پر دفتری اعتراضات بحال رکھتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.