آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبا کا اندھیروں میں اجالا کرنے کاعزم، آرمی چیف کی اسمبلی میں شرکت،قومی ترانہ پڑھا اور دعا کی

پیر 12 جنوری 2015 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) دہشت گردوں کا نشانہ بننے والا آرمی پبلک اسکول بھی 26 روز بعد کھل گیا جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا۔جنرل راحیل شریف نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا اور دعا بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف نے بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کم عمر طالبعلموں اور ان کے والدین سے ملاقات کی جب کہ طالبعلموں اور ان کے والدین نے سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر کو حملہ کیا گیا تھا جس کے دوران 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :