لاپتہ افراد کیس ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دئیے ،
ملک بھر سے لاپتہ افراد کی تمامتر تفصیلات دو ہفتوں میں پیش کر نے کا حکم ، اٹارنی جنرل سلمان بٹ سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری،لوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کو شناخت تک محفوظ رکھنے کیلئے سرد خانوں بارے تحریری جواب بھی طلب کر لیا گیا
پیر 12 جنوری 2015 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے لاپتہ افراد کیس میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے دو ہفتوں سے تمامتر تفصیلات طلب کرلی ہیں‘ اٹارنی جنرل سلمان بٹ سمیت چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کو شناخت تک محفوظ رکھنے کیلئے سرد خانوں بارے تحریری جواب طلب کیا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایک قومی ایشو ہے جسے ایسے نہیں چھوڑا جاسکتا‘ لاپتہ افراد کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں‘ لاپتہ افراد کا معاملہ پورے ملک کا معاملہ ہے جس کے حوالے سے تمامتر شواہد حکومت نے اکٹھے کرنے ہیں‘ ابھی تک لاپتہ افراد بارے مکمل معلومات دستیاب نہیں ہیں وفاق اور صوبے اس حوالے سے تفصیلات عدالت کو مہیاء کریں‘ بلوچستان حکومت مسخ شدہ لاشوں کو شناخت کئے بغیر کیسے دفن کرسکتی ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں لاشوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سردخانے ناکافی ہیں جس کی وجہ سے ملنے والی مسخ شدہ لاشوں کو دو سے تین روز کے بعد دفنانا پڑتا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.