پاکستانی فوج نے ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام

پیر 12 جنوری 2015 22:52

جموں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں کے ہیرا نگر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے ہیرا نگر سیکٹر میں واقع بھارتی فوج چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :