ایک کلو سے زائد چرس کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت 1لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

پیر 12 جنوری 2015 22:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین نے ایک کلو سے زائد چرس کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت 1لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم نوید احمدعرف لنگڑاکے قبضہ سے ایک کلو50گرام چرس برآمد کرکے تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے مقدمہ نمبر443/14بجرم9-Cدرج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا۔

گزشتہ روز عدالت میں ملزم کی طرف سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تو ملزم کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کررکھا ہے تاہم پولیس بھی عدالت میں ملزم کے خلا ف ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکی جس پر عدالت نے ملز م کی درخواست ضمانت منظور کرکے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔