داتا دربار کے علاقہ میں 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آمد

پیر 12 جنوری 2015 22:37

داتا دربار کے علاقہ میں 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آمد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) داتا دربار کے علاقہ میں 60سالہ نامعلوم شخص کی نعش بر آمد پو لیس نے شناخت نہ ہو نے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرواتے ہو ئے کاروائی کا آ غا ز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں 60سالہ شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر ایدھی فاؤنڈیشن کے زریعے مردہ خانے منتقل کیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشے کی زیادتی یا سر دی کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :