جان کیر ی کی سرتاج عزیز سے اہم ملاقات، پاکستان نے ڈرون حملوں پر کوئی مطالبہ نہیں کیا ،
امریکہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے موقع پر خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کا خاتمہ ترجیح قرارد یا ، بلوچستان اور کے پی کے میں” را “ کے سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے فہرست جا ن کیر ی کے حوالے کی گئی ، کیری لوگر بل پر پیش رفت نہ ہوسکی ، آج پھر بات ہو گی ، ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے افغانستان پر زور دینے کی یقین دھانی ،دہشت گردوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا تبادلہ بھی ہوا ،ملاقات کی اندرونی کہانی
پیر 12 جنوری 2015 22:37
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امو رو سکیورٹی کونسل سرتاج عزیز کے مابین اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا جبکہ امریکہ کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے موقع پر خطے میں امن برقرار رکھنے اور کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔
وزارت خارجہ کے اندرونی ذرائع سے ملاقات کے حوالے سے اہم اطلاعات پر مبنی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں جس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ترجیح خطے کے ممالک خصوصاً پاکستان ، انڈیا اور افغانستان کے مابین کشیدگی کو کم کرنا تھا ۔ اس حوالے سے پاکستان پر واضح کیا گیا کہ امریکہ 2015ء میں افغانستان سے اپنی افواج کاانخلاء کررہا ہے اس موقع پر خطے میں امن وامان کا قیام ناگزیر ہے اس حوالے سے انڈیا اور افغانستان کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ پاکستان کو بھی اس امریکی ترجیح کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسی مرتب کرنی چاہیے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.