سیدہ عابدہ حسین نے اپنی سوانح حیات میں غلط حقائق بیان کرڈالے،کتاب میں غلطیوں کی بھرمار
اتوار 11 جنوری 2015 22:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء)سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین نے اپنی سوانح حیات میں غلط حقائق بیان کرڈالے،کتاب میں غلطیوں کی بھرمار ہے جو واضح ثبوت ہے کہ عابدہ حسین ابھی تک انڈرگریجویٹ ہیں۔سیدہ عابدہ حسین نے اپنی سوانح حیات(پاورفل فلیور) تحریر کی ہے۔عابدہ حسین ایف اے پاس تھیں اور بی اے انہوں نے مشرف دور میں کیا،بی اے کا امتحان بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے پاس کیا جس کا رجسٹرار ان کے حلقے سے تعلق رکھتا ہے۔
عابدہ حسین پنجاب کی جاگیر دار ہیں کیونکہ ان کے آباؤاجداد نے انگرے‘زوں کی خدمت کرکے 53000 ایکڑ کی جاگیر بھی حاصل کیں تھی،اپنی سانحہ حیات میں انہوں نے اصرار کیا ہے کہ بھٹو دور میں زرعی اصلاحات کے وقت جاگیرداروں نے جھوٹ فراڈ کا سہارا لیکر اپنی جاگیر محفوظ بنائی تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے1989ء میں ممبران اسمبلی کی تعداد114 لکھی ہے جبکہ اصل تعداد207تھی۔
مینگل حکومت کی برطرفی کی تاریخ بھی غلط لکھی ہے،بھٹو کی اپیل کے خارج ہونے کی تاریخ1978ء لکھی ہے جبکہ اصل تاریخ1979ء ہے،اوجڑی کیمپ واقعہ مئی کا لکھا ہے جبکہ یہ واقعہ اپریل میں وقوع پذیر ہوا،جسٹس سعید الزمان صدیقی کے بعد چیف جسٹس شیخ ریاض لکھا ہے جبکہ حقیقت میں چیف جسٹس ارشاد حسن خان تھے۔سوانح حیات میں غلطیوں کی بھرمار سے لگتا ہے کہ عابدہ حسین ابھی تک میٹرک پاس سیاستدان ہیں جبکہ خود کو وہ ملک کےIntellectual میں شامل کرتی ہیںمزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.