فیصل صالح حیات کا رینٹل پاور بحال کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ
اتوار 11 جنوری 2015 21:35
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) نواز شریف حکومت کی طرف سے رینٹل پاور یونٹس کو بحال کرنے پر سابق وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ میں رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے اپنی لیگل ٹیم کو نواز شریف حکومت کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
(جاری ہے)
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مخدوم سید فیصل صالح حیات کی درخواست پر رینٹل منصوبوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا اور اس میں کی گئی مبینہ کرپشن کے بیس ارب روپے واپس قومی خزانہ میں جمع کرائے تھے۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی رینٹل پاور منصوبوں کیخلاف عدالت عظمیٰ میں مقدمہ قائم کیا تھا اب خواجہ آصف وفاقی وزیر پانی و بجلی ہیں تو اب خود ان منصوبوں کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں ان کے خلاف بھی توہین عدالت کا مقدمہ قائم ہوگا۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے وکیل کھرل نے بتایا کہ باضابطہ منظوری اور رینٹل پاور منصوبوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.