گاؤ پالن منتری: بھارت میں گائیوں کی دیکھ بھال کیلئے وزیر مقرر

اتوار 11 جنوری 2015 21:35

گاؤ پالن منتری: بھارت میں گائیوں کی دیکھ بھال کیلئے وزیر مقرر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جنوری۔2015ء) گائے کو ہندو مذہب میں انتہائی مقدس جانور مانا جاتا ہے جس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ راجستھانی حکومت نے گائے سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لیے باقاعدہ ایک وزیر مقرر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں انتخابات کے دوران بی جے پی کی امیدوار وسوندھرا راجے نے اپنی انتخابی منشور میں اس بات کو وعدہ کیا تھا کہ گائے کی حفاظت کے لیے ایک الگ سے وزارت بنائی جائے گی جس کا وعدہ انہوں نے ایک وزیر مقرر کرکے پوراکردکھایا ہے۔

گائیوں کی دیکھ بھال کے لیے مشہور بھوپاج کہلانے والے اوتارام دیواسی کو راجستھانی حکومت نے گائے کا وزیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ گاؤ ماتا کے وزیر بن کر خود کو ’’گاؤپالن منتری‘‘ کہلانے والے بن گئے ہیں۔اوتارام دیواسی کو اکتوبر 2014 میں ڈیری اور گرجا گھروں کی دیکھ بھال کی وزارت کا قلمدان دیا گیا تھا اور اب انہیں گاؤ پالن ڈیپارٹمنٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :