خدانخواستہ دوبارہ کسی سکول یابچے کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکمران ہونگے‘ڈاکٹر طاہر القادری،آرمی پبلک سکول پشاور کے جرات مند غازی بچو! قوم آپکے ساتھ اورآپ ہمارا مستقبل ہیں ،ڈسٹرکٹ بارز لاہور،پریس کلب اور پی ایف یو جے کے نو منتخب صدور کو مبارکباد‘ٹیلی فونک گفتگو
اتوار 11 جنوری 2015 21:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں ،ایک ایک سکول اور بچے کی حفاظت حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،خدانخواستہ دوبارہ کسی سکول یا بچے کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکمران ہونگے ۔انہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ”جرات مند اور غازی بچو! قوم آپ کے عزم،جذبہ اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔
آپ ہمارا مستقبل ہو،آج اس عزم کے ساتھ مادر علمی میں قدم رکھو کہ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک اور امن کا گہوارہ بنا کر اپنے شہید طالبعلم ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ لیں گے“ ۔انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے سیاسی منصوبوں کے اعلانات کی بجائے عوام کے جان و مال کی حفاظت پر توجہ دی جائے ۔(جاری ہے)
اس وقت قوم اپنے جان و مال کی حفاظت کیلئے فکر مند ہے اور حکمران ان نازک لمحات میں بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آ رہے ۔
افسوس ان حکمرانوں کے پاس سکولوں کی حفاظت،چاردیواری،بجلی،پانی اور واش روم دینے کیلئے تو وسائل نہیں لیکن ٹیکسیوں،میٹرو بسوں،فلائی اوورز کیلئے بے اندازہ وسائل ہیں ۔سربراہ عوامی تحریک نے ڈسٹرکٹ بارز،لاہور پریس کلب،پی ایف یو جے کے نو منتخب صدور کو مبارکباد دی اور کہا کہ صحافی اور وکلاء عوام کے جج اور جمہوریت کے وکیل ہیں ۔گرمی ہو یا سردی ملک حالت امن میں ہو یا حالت جنگ میں صحافی اور وکیل وقت مقرر پر انتخابات منعقد کر کے اپنی جمہوریت پسندی کا ہر سال قابل فخر اور قابل تقلید مظاہرہ کرتے ہیں ،حکمران وکلاء اور صحافیوں سے جمہوری اقدار کا سبق لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.