چین ،مسافروں نے چلتے طیارے کے دروازے کھول دیئے

اتوار 11 جنوری 2015 20:37

چین ،مسافروں نے چلتے طیارے کے دروازے کھول دیئے

چینگ ڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11جنوری۔2015ء) چین میں پرواز کی روانگی میں تاخیر پر مسافروں کا خون کھول اٹھا، دو مسافروں نے احتجاجاً رن وے پر دوڑتے طیارے کے دروازے کھول دیئے ۔

(جاری ہے)

چین کے شہر چینگ ڈو میں طیارے کی تاخیر پر مسافر پہلے ہی پریشان تھے جو وینٹی لیشن نظام بند ہونے پر بھڑک اٹھے طویل انتظار اور سانس لینے میں دشواری پر دو مسافر وں سے رہا نہ گیا اور انہوں نے ٹیکسی کے دوران ہنگامی دروازے کھول دیئے جس پر پرواز کو رن وے پر ہی روکنا پڑا۔مسافرغصہ نکال کر ٹھنڈے ہوگئے مگر خطرناک احتجاج نے حکام کو گرم کردیا، دونوں مسافروں کو کئی روز کیلئے حراست میں ڈال دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :