پاکستان ہمسایہ اسلامی ملک ایران کیساتھ بلوچستان کے 3علاقوں سے قانونی طورپرتجارت کرنے کاخواہاں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان، امیدہے ایرانی حکام بہت جلد پاکستان کیساتھ معاہدوں کوعملی جامہ پہناکربجلی،گیس پائپ لائن سمیت دیگرمنصوبوں کوبروقت مکمل کرینگے، سرحدی معاملات کودیکھنے کیلئے اس ماہ کے آخرمیں بارڈرکمیٹی کااجلاس منعقدہوگا، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی گورنرسیستان بلوچستان علی اوساط ہاشمی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 11 جنوری 2015 20:02

پاکستان ہمسایہ اسلامی ملک ایران کیساتھ بلوچستان کے 3علاقوں سے قانونی ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) پاکستان ہمسایہ اسلامی ملک ایران کے ساتھ بلوچستان کے 3علاقوں سے قانونی طورپرتجارت کرنے کاخواہاں ہے امیدہے کہ ایرانی حکام بہت جلد پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کوعملی جامہ پہناکربجلی،گیس پائپ لائن سمیت دیگرمنصوبوں کوبروقت مکمل کرینگے سرحدی معاملات کودیکھنے کیلئے اس ماہ کے آخرمیں بارڈرکمیٹی کااجلاس منعقدہوگاان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ ،گورنرسیستان بلوچستان علی اوساط ہاشمی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرصوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی ،عبیداللہ بابت،سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر)اکبرحسین درانی،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محمدعملش،اسلم شاکربلوچ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نسیم لہڑی،وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری حاجی عبدالمنان،ڈی جی پی آرکامران اسد،سمیت دیگربھی تھے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ پاکستان کے ایران سے بہت پرانے تاریخی اورثقافتی سمیت معاشی رشتے ہیں گورنرسیستان وبلوچستان نے اپنے دورروزہ دورے کے دوران گورنر،کمانڈرسدرن کمانڈ،چیمبرآف کامرس سمیت مجھ سے بھی ملاقات کی ہماری خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے معاشی تعلقات مستحکم ہوں اورتجارت کوفروغ دیاجائے اوراس کومزیدترقی دینے کیلئے بلوچستان کے تین علاقوں پنجگور،تربت،اورگوادرکے راستے باقاعدہ قانونی طورپرتجارت کوفروغ دیں جس سے لوگوں کوروزگارکے مواقع ملیں اورتجارت کوفروغ ملنے کے علاوہ دونوں ممالک کے تاجراورعوام میں مزیدہم آہنگی پیداہوانہوں نے کہاکہ ایران کی جانب سے ہزارمیگاواٹ بجلی بلوچستان اور100میگاواٹ گوادرکیلئے فراہم کرنے کے معاہدے پرجلدازجلد عملدرآمد کیاجائے اس کے علاوہ پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ گیس پائپ لائن معاہدہ پرجلد ازجلد کام کاآغاز ہوکیونکہ ہمارے ملک میں گھریلواورصنعتی شعبے میں توانائی کی شدیدقلت ہے انہوں نے کہاکہ بارڈرپرمختلف اوقات میں جوواقعات رونماہوئے ہیں مستقبل میں ان کاتدارک کرنے کیلئے 27اور28جنوری کوبارڈرکمیٹی کااجلاس ہوگاجس میں ایران کی جانب سے جوواقعات رونماہوئے ہیں اس کی تفصیلات فراہم کرینگے وہ پہلے بھی ایرانی حکام کوفراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ایرانی سرمایہ کاروں کوبلوچستان میں معدنیات،فیشریزاورصنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کرے ہم انہیں ہرقسم کاتحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات دیں گے اس کے علاوہ ایران کے ساتھ ثقافتی،پارلیمینٹیرین اورتاجروں کے وفود بھیجنے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں میں ایران کے ساتھ معاہدات کریں تاکہ اس شعبے میں بھی بہترتعلقات استوارہوسکیں حکومت پاکستان اوربلوچستان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک ایران اورافغانستان سے اچھے تعلقات کوفروغ دیں اورخطے میں مسائل کے حل کیلئے پرامن اورپائیدارکرداراداکریں گورنرسیستان بلوچستان علی اوساط ہاشمی نے کہاکہ اپنے دورروزہ دورے کے دوران ہمسایہ ملک پاکستان میںآ کربڑی خوشی ہوئی ہے اوردونوں ممالک کی حکومتوں کایہ عزم ہے کہ دونوں ممالک تجارت سمیت دیگرشعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرے اورہمارے بہترتعلقات برقراررہیں اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کوایرانی حکومت ترجیح دیتی ہے جس میں پاکستان سرفہرست ہے کیونکہ ہم دلی طورپرایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اس میں سرحدکوئی اہمیت نہیں رکھتی اس لئے ہم تعلیم تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اچھے تعلقات کووسعت دیناچاہتے ہیں اسی لئے گزشتہ 10ماہ کے دوران ہمارے چارسرکاری حکام نے پاکستان کادورہ کیاہے اورہم بھی بلوچستان کادورہ کررہے ہیں جودونوں ممالک کے دوران بہتراورمضبوط تعلقات کی نشانی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے تہران تک سفرکیاہے اورہم دلوں کے رشتوں کومزیدمضبوط بناناچاہتے ہیں اوردونوں ممالک ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہے اورتمام منصوبوں کوبروقت عملی جامہ پہنائیں گے اس کے علاوہ جن معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں ان سے عوام مستفیدہونگے ہماری کوشش ہے کہ بنیادی اسٹریکچرکومضبوط بناکرترقی کوترجیح دے رہے ہیں ایران پاکستان کے ساتھ واقع ہے اس لئے ترقی کیلئے تمام اشیاء سستی فراہم کرسکتے ہیں بجلی گیس کے منصوبوں کوبھی جلدی مکمل کرینگے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک مل کرلوگوں کوقانونی تجارت کے مواقع فراہم کرکے سمگلنگ کی روک تھام کویقینی بناسکتے ہیں بلوچستان میں ایران مارکیٹ بناکرسرحدوں پرلوگوں کوسہولیات فراہم کرسکتاہے اورسمگلنگ کی روک تھام کویقینی بناکرتمام اشیاء قانونی طریقے سے فراہم کرسکتے ہیں دونوں ممالک کے عوام میں شعوراجاگرکرکے ہمسایہ ممالک کے بہترتعلقات کوآگے بڑھانے میں مددفراہم کی جاسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈرپرامن وامان کاکوئی مسئلہ نہیں لیکن کچھ ایسے عناصرکی حرکات دیکھنے میںآ ئی ہے جوپاکستان کی سرزمین کوآلودہ کرناچاہتے ہیں ایسے عناصرپرپاکستان بھی نظررکھ رہاہے اورایرانی فورسز نے بھی نظررکھی ہے دونوں مل جل کرکام کررہے ہیں ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایرانی چیک پوسٹوں پرحملے کئے گئے فورسز کے لوگوں کواغواء کیاگیاہمارے جنازے واپس کئے جائے شرپسندوں کے پاس جدیداسلحہ ہے اس کے سدباب کیلئے مل کراقدامات کرنے ہونگے ۔