چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ‘ لیڈر آف دی ہاؤس مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے،چار وفاقی وزراء بھی ریٹائرڈ ‘ ایوان بالا نامور سیاستدانوں سے محروم ہوجائے گا، چوہدری شجاعت کی اننگز مکمل

اتوار 11 جنوری 2015 19:29

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ‘ لیڈر آف دی ہاؤس مارچ میں ریٹائرڈ ہوجائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) رواں سال مارچ میں 52 سینیٹرز اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ریٹائرڈ ہونے والوں میں ملک کے اہم سیاستدان اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی شامل ہیں جبکہ مارچ میں چیئرمین سینٹ ‘ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے علاوہ لیڈر آف دی ہاؤس کے براجمان سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہواجائیں گے۔

چوہدری شجاعت حسین ‘ رحمن ملک‘ افراسیاب خٹک‘ بابر غوری‘ جہانگیر بدر‘ فاروق ایچ نائیک ‘ میر حاصل بزنجو ‘ مولانا غفور حیدری‘ مولا بخش چانڈیو‘ زاہد خان ‘ پرویز رشید ‘ راجہ ظفر الحق‘ سیدہ صغریٰ امام وغیرہ جیسے نامور سیاستدانوں سے ایوان بالا محروم ہوجائے گا۔ مارچ میں چار وفاقی وزیر بھی اپنے عہدوں سے خود بخود ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی مارچ میں ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ سینیٹر رحمن ملک ‘ سینیٹر عباس آفریدی‘ ایم کیو ایم کے عبد الحسیب خان‘ اے این پی کے سینیٹر نبی بنگش‘ پختونواہ ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالرؤف ‘ پی پی پی کے عدنان خان‘ اے این پی کے افراسیاب خٹک‘ پیپلزپارٹی کی سینیٹر الماس پرویز‘ اے این پی کے امر جیت ‘ ایم کیو ایم کے بابر غوری‘ ن لیگ کے نجمہ حمید‘ چوہدری جعفر اقبال‘ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین‘ پیپلزپارٹی کے داکٹر عبدالقیوم سومرو ‘ پیپلزپارٹی کے سینیٹر جہانگیر بدر‘ انجنیئر ملک رشید احمدخان ‘ سینیٹر انجنیئر ہمایوں خان مندو خیل ‘ فرح عاقل‘ فرحت عباس‘ فاروق ایچ نائیک‘ گل محمدلاٹ‘ سینیٹر گلزار احمد خان ‘ سینیٹر حاجی غلام علی ‘ حاجی خان آفریدی‘ حاجی محمد عدیل‘ حماس داس‘ اسلام الدین شیخ‘ کلثوم پروین‘ میر حاصل بزنجو‘سینیٹر محمد علی رند‘ سینیٹر یوسف بدینی‘ وفاقی وزیر مولانا عبدالغفور حیدری‘ سینیٹر مولا بخش چانڈیو‘سینیٹر ادریس صاقی ‘ محمد کاظم خان‘ اے این پی کے زاہد خان‘ ن لیگ کے سینیٹر اور وفاقی وزیر مشاہد الله خان‘ نوابزادہ اکبر مگسی‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید‘ پروفیسر ساجد میر‘ لیڈر آف دی ہاؤس راجہ ظفر الحق‘ ڈپٹی سپیکر صابر بلوچ‘ سینیٹر سعید اقبال‘ سلیم مانڈی والا‘ پیپلزپارٹی کے سردار علی خان‘ ن لیگ کے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر‘ سینیٹر شرالا ملک‘ سینیٹر ثریا امیر الدین ‘ چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری‘ سید ظفر علی شاہ‘ سیدہ صغریٰ امام‘ سینیٹر وقار احمد خان۔

متعلقہ عنوان :